(ایجنسیز)
پرویز مشرف کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی درخواست مسترد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ دو سواڑتالیس کے تحت کارروائی نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کے سربراہ اختر شاہ کی درخواست
کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےکی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ درخواست گزارپہلے بھی ایسی ہی درخواست دائر کر چکے ہیں اور اس پررجسٹرار کے اعتراضات دور نہیں کئے گئے ۔
درخوست گزارکا نہ مقدمے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ خصوصی عدالت سے متاثر ہوئے ہیں اسلئے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنا پر مسترد کی جاتی ہے۔